لاہور(کرائم رپورٹر)سبزہ زار میں ڈولفن سکواڈ نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے شہری کی خودکشی کی کوشش کو ناکام بنادیا ۔ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق سبزہ زار میں ڈولفن سکواڈ نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے شہری اظہر کی خودکشی کی کوشش کو ناکام بنادیا،شہری گھر کی با لائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنا چاہتا تھا۔ڈولفن ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہری کوچھت سے ریسکیو کیا۔