پنجاب کے کالجز میں بھارتی گانوں پر ڈانس اور غیر اخلاقی سرگرمیوں پر پابندی

پنجاب کے کالجز میں بھارتی گانوں پر ڈانس اور غیر اخلاقی سرگرمیوں پر پابندی

پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری اور پرائیویٹ کالجز میں بھارتی گانوں پر ڈانس اور غیر اخلاقی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

 اس حوالے سے صوبے بھر کے ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپلز کو ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کالجز میں اسپورٹس گالا، فن فیئرز اور دیگر تقریبات میں بھارتی گانوں پر ڈانس یا فحش لباس کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔اس سرکلر میں فحش جملوں کا استعمال بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے اور یہ تاکید کی گئی ہے کہ کالجز کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں اور بچیوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دے۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ دار افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔