محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالجز میں دوران کلاسز اساتذہ اور طلبہ دونوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپلز کو ایک مراسلے کے ذریعے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ اور طلبہ دونوں کے لیے کلاسز کے دوران موبائل فونز کے استعمال پر پابندی ہوگی کیونکہ موبائل فونز کا استعمال تدریسی عمل میں خلل پیدا کرتا ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے مزید کہا کہ موبائل فونز کی وجہ سے کلاسز میں پڑھائی متاثر ہوتی ہے، اور اگر اس پابندی پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو اساتذہ اور طلبہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اس اقدام کا مقصد تعلیمی ماحول کو بہتر بنانا اور کلاسز کے دوران مکمل توجہ حاصل کرنا ہے تاکہ تدریسی عمل میں مؤثر بہتری لائی جا سکے۔