ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے نئے منی وی لاگ سیریز کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ہانیہ عامر نے رمضان اسپیشل سیریز کے 11 منی وی لاگز شیئر کیے ہیں، تاہم روزے کے 13 دنوں کے دوران وہ دو دن وی لاگ شیئر نہ کر سکیں، جس کی وجہ ان کا مصروف شیڈول تھا۔اداکارہ نے نئے وی لاگ کی ابتدا اس بات سے کی کہ وہ ایک دن پہلے کا وی لاگ شیئر نہیں کر پائیں اور ان سے وی لاگنگ نہیں ہو رہی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ممکنہ طور پر وہ اب وی لاگنگ ختم کر دیں گی۔ ویڈیو میں ہانیہ عامر شوٹنگ سیٹ پر تیاری کے بعد خوشی سے جھومتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔