یوٹیوبر رجب بٹ نے پاکستان چھوڑ دیا، وی لاگنگ سے عارضی کنارہ کشی کا اعلان

یوٹیوبر رجب بٹ نے پاکستان چھوڑ دیا، وی لاگنگ سے عارضی کنارہ کشی کا اعلان

یوٹیوبر رجب بٹ نے حالیہ تنازع اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کے بعد پاکستان چھوڑ دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ عارضی طور پر وی لاگنگ سے وقفہ لے رہے ہیں۔

 ان پر اسلامی شخصیات کی مبینہ توہین کا الزام ہے، جس کے تحت لاہور ہائی کورٹ میں ان کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔رجب بٹ نے اپنی موجودہ لوکیشن ظاہر نہیں کی، تاہم ایک حالیہ ٹک ٹاک لائیو سیشن میں انہوں نے دبئی اور پاکستان کے وقت کا موازنہ کرتے ہوئے بیرون ملک موجودگی کا اشارہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اگرچہ وی لاگنگ سے دور ہیں، لیکن ٹک ٹاک پر لائیو سیشنز کے ذریعے مداحوں سے رابطے میں رہیں گے۔لائیو سیشن کے دوران رجب بٹ نے کہا:"میں اپنی والدہ کی اجازت کے بغیر کوئی نیا وی لاگ اپلوڈ نہیں کروں گا۔"
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ان کی والدہ موجودہ صورتحال سے شدید پریشان ہیں اور ان کی سلامتی کو ترجیح دیتے ہوئے خود انہیں ایئرپورٹ چھوڑنے آئیں۔رجب بٹ نے واضح کیا کہ:

"میں وی لاگنگ کو مکمل طور پر خیرباد نہیں کہہ رہا، لیکن فی الحال حالات بہتر ہونے کا انتظار ہے۔"انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لیے کئی وضاحتی ویڈیوز ریکارڈ کر چکے ہیں، جنہیں وہ مناسب وقت پر جاری کریں گے۔