پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی نے اپنی بیٹی فارال کی شادی کے حوالے سے اپنی اسٹریٹجی کا انکشاف کیا۔
حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے فضا علی نے بتایا کہ وہ اپنے داماد کا انتخاب کرنے کے لیے خود لڑکے کے گھر جائیں گی اور اس کے دوستوں سے ملاقات کریں گی تاکہ اس کے رہن سہن اور رویوں کا بغور جائزہ لے سکیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ خاص طور پر لڑکے کے عورتوں کے ساتھ رویے کو دیکھیں گی اور اس بات کو بھی یقینی بنائیں گی کہ وہ بدزبانی نہیں کرتا۔ فضا علی نے بتایا کہ وہ لڑکے کی شخصیت کا مکمل مشاہدہ کرنے کے بعد ہی اپنی بیٹی کے لیے اس کی شادی کی رضا مندی دیں گی۔