اداکارہ فضا علی کے رمضان پروگرام کی مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں ڈاکٹر نبیہا علی خان نے شرکت کی۔ وائرل آڈیو میں مبینہ طور پر جذباتی گفتگو سنائی گئی جس کے بعد صارفین نے پروگرام کو ’اسکرپٹڈ‘ اور اوور ایکٹنگ قرار دیا۔
آڈیو میں فضا علی نے پروگرام کے دوران گفتگو کے دوران جذباتی انداز اپنایا، جبکہ ڈاکٹر نبیہا نے شادی کے بعد پیدا ہونے والے اختلافات اور رشتے میں مشکلات کے بارے میں بات کی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر نبیہا اور ان کے شوہر حارث کھوکھر کے درمیان اختلافات میڈیا پر اجاگر ہو چکے ہیں، جس کے باعث پروگرام میں پیدا ہونے والی صورتحال نے سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا کر دیا۔