طوبیٰ انور کی لائف پارٹنر کی تلاش، اداکارہ نے اپنی پسند کی شرائط بتا دیں

طوبیٰ انور کی لائف پارٹنر کی تلاش، اداکارہ نے اپنی پسند کی شرائط بتا دیں

ویب ڈیسک: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اور مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور نے شادی کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے، اور اپنے لائف پارٹنر میں درکار خوبیوں کا بھی اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق، طوبیٰ انور نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران اپنی زندگی کے اہم فیصلوں اور جیون ساتھی سے متعلق اپنی توقعات کا ذکر کیا۔ اداکارہ نے کہا کہ شادی کے لیے ان کی پہلی شرط یہ ہوگی کہ ان کا لائف پارٹنر اچھے اخلاق اور اچھی صحبت کا حامل ہو۔طوبیٰ انور نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وقتی طور پر ہمیں کچھ لوگ پسند آتے ہیں، مگر سالوں تک ایک رشتہ قائم رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ دونوں کے درمیان اچھی دوستی ہو اور بات کرنے کے لیے اچھے موضوعات ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ کسی کے ساتھ زندگی گزارنے کا سوچیں گی تو یہ ضرور دیکھیں گی کہ ان کے درمیان دوستی ہے یا نہیں، ایک دوسرے کے ساتھ عزت کا رشتہ ہے یا نہیں، اور وہ پڑھا لکھا انسان ہو۔ طوبیٰ انور نے یہ بھی کہا کہ لائف پارٹنر ایسا ہونا چاہیے جو آپ کو سکون دے، اور صرف اچھا کمانا ہی کافی نہیں۔یاد رہے کہ طوبیٰ انور کی پہلی شادی 2018 میں ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت سے ہوئی تھی، تاہم 2022 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔