راولپنڈی: سونے کے زیورات چرانے والی گھریلو ملازمہ گرفتار

راولپنڈی: سونے کے زیورات چرانے والی گھریلو ملازمہ گرفتار

راولپنڈی: مورگاہ پولیس نے کارروائی کے دوران گھر سے طلائی زیورات چرانے والی گھریلو ملازمہ حنا کو گرفتار کر لیا۔

 پولیس کے مطابق، گرفتار ملزمہ کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات برآمد کر لیے گئے، جن میں ہار سیٹ، دو کڑے، دو بالیاں، اور ایک انگوٹھی شامل ہیں۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی، جس کے بعد ملزمہ نے چوری کی واردات کا اعتراف کر لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں اور اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے مجرموں کو قانون کی گرفت سے نہیں بچنے دیا جائے گا۔