ویب ڈیسک: نومولود پر تشدد کرنے والی گھریلو ملازمہ صائمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق، خاتون نے تین ماہ کے بچے پر تشدد کرنے کے علاوہ گھر سے چوری بھی کی تھی۔گزشتہ روز منظر عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون بچے کو جھولے سے اٹھا کر بیڈ پر پٹخ رہی تھی اور پھر بیڈ پر رکھ کر اس پر تشدد کرتی رہی۔ اس کے بعد وہ گھر میں چوری کر کے فرار ہوگئی تھی۔پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کیا اور بالآخر خاتون کو گرفتار کر لیا۔