راولپنڈی کی تھانہ مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ماہ قبل گھر سے طلائی زیورات چرانے والی گھریلو ملازمہ کو اس کے شوہر اور ایک ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ نے گھر میں کام کاج کے بہانے داخل ہو کر اپنا فرضی نام مالک مکان کو بتایا اور زیورات چرا کر روپوش ہو گئی تھی۔ طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 40 لاکھ روپے برآمد کر لی گئی ہے۔مورگاہ پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا اور دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے ریڈ جاری کیے جا رہے ہیں۔ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے شہریوں سے کہا کہ اپنے ملازمین کا اندراج لازمی کروائیں، کیونکہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔