ستوکتلہ: پولیس کی بروقت کارروائی، گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والی خاتون گرفتار

ستوکتلہ: پولیس کی بروقت کارروائی، گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والی خاتون گرفتار

ستوکتلہ پولیس نے گھریلو تشدد کا شکار 12 سالہ کمسن ملازمہ کو بازیاب کراتے ہوئے سفاک مالکن کو گرفتار کر لیا۔

 پولیس کے مطابق، نصباء نامی بچی ایوینیو میں فرخندہ بی بی کے گھر میں ملازمہ تھی جہاں وہ بدترین تشدد کا شکار ہوئی اور گھر سے فرار ہو گئی۔نصباء کی گمشدگی کی اطلاع اس کے والد نے پولیس کو دی جس پر ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خان نے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کو تلاش کر لیا جبکہ فرخندہ بی بی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کی بروقت کارروائی پر شاباش دی۔