ایس سی او کانفرنس میں پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، جعفر ایکسپریس اور خضدار حملوں کی مذمت

ایس سی او کانفرنس میں پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، جعفر ایکسپریس اور خضدار حملوں کی مذمت

شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی کانفرنس میں پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ کانفرنس کے اختتامی اعلامیے میں جعفر ایکسپریس اور خضدار میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ حملے خطے کے امن و استحکام کو متاثر کرنے کی ایک مذموم سازش ہیں، جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ رکن ممالک نے واضح کیا کہ دہشت گردی ایک ایسا ناسور ہے جس کے خاتمے کے لیے سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔

ایس سی او کی جانب سے ان حملوں کی باضابطہ مذمت پاکستان کے لیے ایک بڑی سفارتی کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔ مبصرین کے مطابق اس سے عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو تقویت ملی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ملک کی قربانیاں اور کوششیں حقیقی ہیں اور دنیا ان کو تسلیم کر رہی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور مشترکہ تعاون سے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔