ڈی جی آئی ایس پی آر آج سہ پہر پریس کانفرنس کریں گے

ڈی جی آئی ایس پی آر آج سہ پہر پریس کانفرنس کریں گے

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج سہ پہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق، پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر ملکی سیکیورٹی سے متعلق اہم معاملات پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔مزید برآں، بریفنگ کے بعد صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے جائیں گے تاکہ ملکی سیکیورٹی کی صورتحال سے متعلق شفاف معلومات فراہم کی جا سکیں۔