7 اور 8 ستمبر کو مکمل چاند گرہن، پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں مشاہدہ ممکن

7 اور 8 ستمبر کو مکمل چاند گرہن، پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں مشاہدہ ممکن

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب مکمل چاند گرہن ہوگا، جسے پاکستان سمیت دنیا کے کئی خطوں میں دیکھا جا سکے گا۔

یہ نایاب فلکیاتی منظر یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی امریکا کے مغربی حصے اور جنوبی امریکا کے مشرقی حصے میں نظر آئے گا۔ اس کے علاوہ بحرالکاہل، بحرِ اوقیانوس، بحرِ ہند، آرکٹک اور انٹارکٹیکا میں بھی گرہن کا مشاہدہ کیا جا سکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق چاند کی روشنی مدہم ہونا 7 ستمبر کی رات 8 بجکر 28 منٹ پر شروع ہوگا۔

جزوی گرہن کا آغاز: رات 9 بجکر 27 منٹ
مکمل گرہن کا آغاز: رات 10 بجکر 31 منٹ
عروج: رات 11 بجکر 12 منٹ
مکمل گرہن کا اختتام: رات 11 بجکر 53 منٹ
جزوی گرہن کا اختتام: رات 12 بجکر 57 منٹ
گرہن کا مکمل اختتام: رات 01 بجکر 55 منٹ
یہ چاند گرہن شوقیہ فلکیات سے دلچسپی رکھنے والوں اور عوام کے لیے ایک منفرد موقع ہوگا کہ وہ آسمان پر قدرتی مظاہر کا مشاہدہ کر سکیں۔