بات چیت سے پہلے امریکہ ا سلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنے تمام وعدے پورے کرے
سعودی عرب اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش کی تھی ‘ ابھی تک کسی فریق نے جواب نہیں دیا:عباس عراقچی
تہران(آئی این پی)ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے ایران اور امریکہ کے درمیان پاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات جاری ہیں۔ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہاکہ حتمی معاہدے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی،ایران نیامریکا کو سات روزہ منصوبہ پیش کیا تھا جس کے تحت چھٹے روز آبنائے ہرمز کو کھولا جانا تھا، امریکی فریق نے بتایا کہ وہ شرائط سے اتفاق کرتا ہے لیکن چند مزید شقیں شامل کرنا چاہتا ہے۔عباس عراقچی نے کہا ایران چاہتا ہے دوسرے معاملات پربات چیت سے پہلے امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنے تمام وعدے پورے کرے،بحیرہ احمر میں ہونے والی کشیدگی سے ایران کا کوئی تعلق نہیں۔ایران نے سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے درمیان لڑائی ختم کرانے کے لیے ثالثی کی پیشکش کی تھی لیکن اب تک کسی فریق کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔