کراچی(آئی این پی)انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر روپے کی قدر گر گئی، ڈالر مہنگا ہوگیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا اختتام ڈالر کی قدر میں اضافے پر ہوا، روپے کے مقابلے میں ڈالر 8 پیسے مہنگ اہو کر 280 روپے 5 پیسے پر بند ہوا۔ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت بڑھ گئی، تین پیسے اضافے سے امریکی کرنسی 281 روپے 62 پیسے پر پہنچ گیا۔