انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

کراچی(آئی این پی)تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوگیا۔انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.09فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈالر کے مقابلے روپیہ 26پیسے کی تنزلی سے 280.42روپے پر آگیا۔