کراچی(آئی این پی)ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں0.01 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ روپیہ 2 پیسے کی بہتری سے 278.70 روپے پر آگیا۔ منگل کو روپیہ 278.72 روپے پر بند ہوا تھا۔