کراچی (آئی این پی )تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ۔کرنسی ڈیلر کے مطابق انٹر بینک میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 85 پیسے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 89 پیسے کا تھا۔