لاہور (آئی این پی )ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ کیااورجنگی صورتحال پر تمام اضلاع کے کنٹرول رومز کو چیک کیا۔ ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کو اضلاع کے کنٹرول رومز سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی۔ ہوم سیکرٹری نے ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی کو کنٹرول روم میں مسلسل موجود رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت جنگ چھڑی ہوئی ہے، اس لئے تمام افسران چوکس رہیں اور کسی بھی ناگہانی صورتحال کے سدباب کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہیں۔