ٹریفک حادثات،نوجوان جاں بحق ،3افرادزخمی

پتوکی ( خصوصی رپورٹ)پتوکی ملتان روڈ پر 2 مختلف ٹریفک حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق، 3افراد شدید زخمی ہوگئے، پتوکی ملتان روڈ پر بھٹی ہوٹل کے قریب دھند کے باعث ہائی ایس ٹیوٹا اور مہران کار میں ٹکرہوجانیسے 26سالہ نوجوان طلحہ موقع پر دم توڑگیا، جبکہ 40سالہ صغیر زخمی ہوگیا جسے تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ملتان روڈ جمبر موڑ پر ساہیوال سے لاہور کی طرف جانے والی کار یوٹرن لینے والے ٹرک سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو 112نیٹراما سنٹر پھول نگر منتقل کر دیا، زخمیوں میں 35سالہ انیس احمد اور 46سالہ غلام حسین شامل ہیں۔