لاہور(کرائم رپورٹر)اسلحہ نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں ایس ایچ او مزنگ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سرعام ہوائی فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلانے والا ملزم کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا بتایا گیا ہے کہ ملزم کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ڈی آئی جی آپریشن لاہور فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیکر ایس پی سول لائن ڈویڑن ڈاکٹر عبدالحنان کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھاایس ایچ او مزنگ احسن اقبال جسپال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم زین کو گرفتار کرلیا ایس ایچ او مزنگ احسن اقبال جسپال کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت زین کے نام سے ہوئی ہے۔ملزم سے اسلحہ برآمد کرتے ہوئے پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی