سر عام ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)لٹن روڈ پولیس نے سر عام ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا، ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کی زیرنگرانی شو آف ویپن کے خلاف کریک ڈائون کے دوران لٹن روڈ پولیس نیملزم حیدر علی کو سر عام ہوائی فائرنگ کرتے ایس ٹی گرائونڈ سے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے غیر قانونی پستول اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔