مجرم کو عمر قید اور سات لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ دس سال کی اضافی قید کی سزا بھی سنائی گئی
تلہ گنگ(یواین پی)تلہ گنگ ٹمن سکول کی ایک سکول ٹیچر کو خنجر کے وار سے قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت سنادی گئی تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج تلہ گنگ راجہ محمد اجمل خان نے سنگوالہ کے ایک شخص کو حاملہ خاتون سکول ٹیچر کو زیادتی کی کوشش کے بعد خنجر کے وار سے قتل کرنے کے الزام میں دو بار سزائے موت سنادی ۔ عدالت کی جانب سے سنائے گئے فیصلے کے مطابق جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید اور سات لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ دس سال کی اضافی قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سنگوالہ گائوں کی 35 سالہ خاتون گورنمنٹ پرائمری سکول ٹمن میں ٹیچر تھی۔ اسے پڑوسی شہزاد نے قتل کیا تھا