یونس خان کی نئی ذمہ داری، خیبر پختونخوا چیمپئنز لیگ کا حصہ بن گئے

یونس خان کی نئی ذمہ داری، خیبر پختونخوا چیمپئنز لیگ کا حصہ بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بیٹر یونس خان بطور لیگ کمشنر خیبر پختونخوا چیمپئنز لیگ کا حصہ بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یونس خان لیگ کے کرکٹ آپریشنز، رولز اینڈ ریگولیشنز، ٹیکنیکل معاملات، ٹورنامنٹ اسٹرکچر اور دیگر اہم کرکٹنگ امور کی نگرانی کریں گے۔سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کو لیگ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ لیگ میں پاکستان کے کئی سابق اور موجودہ بین الاقوامی کرکٹرز بھی شرکت کریں گے۔خیبر پختونخوا چیمپئنز لیگ کی گرینڈ لانچنگ تقریب 18 جولائی کو عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں منعقد ہوگی، جہاں لیگ کے باضابطہ شیڈول، آئندہ سرگرمیوں، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور دیگر اہم اعلانات کیے جائیں گے۔تقریب میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ، گورنر، اعلیٰ حکومتی شخصیات، سینئر سرکاری حکام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات شرکت کریں گی۔لانچنگ تقریب کے دوران میوزیکل کنسرٹ کا بھی انعقاد کیا جائے گا، جس میں معروف گلوکارہ عائمہ بیگ اور پشتو موسیقی کے مقبول فنکار رحیم شاہ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

منتظمین کے مطابق شائقین کرکٹ کے لیے تقریب میں شرکت کے لیے فری ٹکٹس بھی مختص کیے گئے ہیں۔