افغانستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کو چیمپئنز ٹرافی کا مینٹور مقرر کر دیا

افغانستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کو چیمپئنز ٹرافی کا مینٹور مقرر کر دیا

افغانستان کرکٹ بورڈ نے 2025ء چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر یونس خان کو اپنی کرکٹ ٹیم کا مینٹور مقرر کر دیا ہے۔

 اس فیصلے کا مقصد افغانستان کی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں مزید بہتری لانا اور عالمی سطح پر ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ یونس خان کی شمولیت افغانستان کرکٹ بورڈ کا ایک اہم اور تاریخی اقدام ہے جو نہ صرف افغانستان بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے بھی ایک چیلنج بن سکتا ہے۔یونس خان کو مینٹور مقرر کرنے سے قبل، افغانستان کرکٹ بورڈ نے 2023ء کے ورلڈکپ میں بھارت کے اجے جڈیجا کو اپنی ٹیم کا مینٹور مقرر کیا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں افغانستان نے شاندار اپ سیٹس کیے تھے، جن میں پاکستان کے خلاف فتح بھی شامل تھی۔ اس فیصلے کو افغانستان کرکٹ بورڈ کے لیے ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے ایک لمحہ فکریہ بن سکتا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی میزبانی پاکستان اور دبئی کرے گا، جو 19 فروری سے 9 مارچ تک آٹھ ٹیموں کی شرکت سے منعقد ہوگی۔ ٹورنامنٹ میں دو گروپ ہوں گے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہوں گی، جبکہ گروپ بی میں آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔اس فیصلے سے یہ واضح ہو رہا ہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنے قومی کرکٹرز کو عالمی سطح پر بہتر کرنے کے لیے تجربہ کار اور کامیاب کرکٹرز کی مدد حاصل کی ہے، جس سے ٹیم کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔