’ہمیں آپ سے کوئی دشمنی نہیں‘، اردن کے عوام کے نام ایران کا غیر متوقع پیغام

’ہمیں آپ سے کوئی دشمنی نہیں‘، اردن کے عوام کے نام ایران کا غیر متوقع پیغام

ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) نے اردن کے عوام کے نام جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایران کو اردن یا اس کے عوام سے کسی قسم کی دشمنی نہیں، بلکہ اس کی کارروائیوں کا مقصد صرف خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے اور امریکی فوجی موجودگی ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں کہا گیا کہ ایران اردن کے عوام کا احترام کرتا ہے اور انہیں ایک دوست اور باوقار قوم سمجھتا ہے۔ بیان کے مطابق، "ہمیں آپ کے ملک سے کوئی دشمنی نہیں، بلکہ ہم اردن کے عظیم عوام سے محبت کرتے ہیں۔"آئی آر جی سی کا کہنا تھا کہ اردن کے عوام فلسطینی عوام کے دکھ اور مشکلات کو بخوبی سمجھتے ہیں اور غزہ میں ہونے والی تباہی اور انسانی جانوں کے نقصان سے بھی آگاہ ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں کی موجودگی کشیدگی میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔ ایران کے مطابق اگر خطے سے امریکی فوجی اڈے ختم کر دیے جائیں تو نہ صرف فلسطینی عوام کو فائدہ ہوگا بلکہ پورے مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔پاسدارانِ انقلاب نے اپنے پیغام کے اختتام پر اردن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اردن کی ترقی اور خطے میں امن کے خواہاں ہیں۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور خطے میں بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں کے باعث مختلف ممالک میں تشویش پائی جا رہی ہے۔