مریم نواز کا عوام کے نام پیغام؛ پنجاب کے ہر ضلع میں جدید الیکٹرک بسیں رواں دواں ہوں گی

مریم نواز کا عوام کے نام پیغام؛ پنجاب کے ہر ضلع میں جدید الیکٹرک بسیں رواں دواں ہوں گی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کاوشوں سے صوبے میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔

 شنگھائی سی پورٹ سے مزید 100 جدید ترین الیکٹرک بسیں شپ کے ذریعے پاکستان روانہ کر دی گئی ہیں جو چند ہفتوں میں پنجاب پہنچ جائیں گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام کے نام اپنے خصوصی پیغام میں خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ دسمبر تک پنجاب کے ہر ضلع میں جدید الیکٹرک بسیں سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ان بسوں کا کرایہ صرف 20 روپے رکھا گیا ہے تاکہ عام شہری بھی کم خرچ میں آرام دہ اور معیاری سفر کر سکیں۔

ان الیکٹرک بسوں میں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن میں ایئر کنڈیشنڈ اور اندرونی موسم کنٹرول کا نظام شامل ہے۔ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ الیکٹرک بسیں نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں معاون ثابت ہوں گی بلکہ شہریوں کو آرام دہ، جدید اور معیاری ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی میسر آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد پنجاب کے ہر ضلع کے عوام اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔