ہمیں دوبارہ سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کریں یہ ایوان ہمیں انصاف دے، بیرسٹرگوہر

ہمیں دوبارہ سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کریں یہ ایوان ہمیں انصاف دے، بیرسٹرگوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دوبارہ سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کیا جائے اور ایوان ہمیں انصاف دے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کا حصہ ہے کہ عوام سڑکوں پر احتجاج کرتے ہیں اور ان کے ساتھ زیادتی ہوئی، جن پر گولیاں چلائی گئیں۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ دنیا میں کہیں بھی پُرامن مظاہرین پر گولیاں نہیں چلیں، اور پاکستان میں بھی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیے گئے مگر ان سے کچھ حاصل نہیں ہوا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مظاہرین کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا اور اگر فائرنگ ہوئی ہے تو اس کی ذمہ داری حکام پر عائد ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے اور شام میں جیلوں سے باہر آنے والے ایک شخص نے بتایا کہ وہ 39 سال بعد باہر آیا، جبکہ شام کا حکمران 2 ارب ڈالر ملک سے فرار کے دوران لے گیا۔