امریک عوام سے کوئی دشمنی نہیں، ایرانی صدر کا امریکی عوام کے نام خط

امریک عوام سے کوئی دشمنی نہیں، ایرانی صدر کا امریکی عوام کے نام خط

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی عوام کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی امریکی عوام سے کوئی دشمنی نہیں اور نہ ہی ایران ان کے لیے کوئی خطرہ ہے۔

صدر پزشکیان نے اپنے خط میں کہا کہ ایران کو خطرے کے طور پر پیش کرنا موجودہ حقائق اور تاریخی تناظر کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے اہم انفراسٹرکچر پر حملے دراصل ملک کو نشانہ بنانے کے مترادف ہیں، جن کے اثرات خطے سے باہر تک محسوس کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے حالیہ حملوں کا جواب عزم اور حوصلے کے ساتھ دیا اور اپنی خودمختاری کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔صدر پزشکیان نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران میں واشنگٹن کے حوالے سے عدم اعتماد کی کئی وجوہات ہیں، جن میں غیر ملکی مداخلت اور غیر انسانی پابندیاں شامل ہیں۔ انہوں نے 1953 کی فوجی بغاوت کو اس عدم اعتماد کی بنیادی وجہ قرار دیا۔اپنے پیغام میں ایرانی صدر نے زور دیا کہ وقت آ گیا ہے کہ حقائق کو درست تناظر میں دیکھا جائے اور عوامی سطح پر تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔