صدر مملکت آصف علی زرداری نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکران اور فرانسیسی عوام کو قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔
صدر زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان، فرانس کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات اور شراکت داری کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جو باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور امن، ترقی اور بین الاقوامی قانون سے وابستگی پر مبنی ہے۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں مزید فروغ پائے گا، جس سے دونوں ممالک کے عوام کی مشترکہ خوشحالی اور فلاح و بہبود میں اضافہ ہوگا۔صدر مملکت نے پاکستان اور فرانس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔