وزیرِاعظم شہباز شریف کی امیرِ کویت کو قومی دن پر مبارکباد، تعلقات مضبوط بنانے کا عزم

وزیرِاعظم شہباز شریف کی امیرِ کویت کو قومی دن پر مبارکباد، تعلقات مضبوط بنانے کا عزم

وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف نے کویت کے قومی دن اور یومِ آزادی کے موقع پر امیرِ کویت کو مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

اپنے خصوصی پیغام میں وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے تعلقات مشترکہ تاریخ، عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کویت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے، باہمی تعاون بڑھانے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔