2جرائم پیشہ گرفتار، ڈیڑھ کلو چرس، اسلحہ بر آمد


اوکاڑہ ( خصوصی رپورٹ)تھانہ چوچک پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او ر ئوف اسماعیل کی سربراہی میں ہونے والی کارروائی کے دوران ملزم غلام حسین کے قبضے سے 1600 گرام چرس جبکہ ملزم دلشاد کے قبضے سے ایک پستول مع گولیاں بر آمد کی گئیں۔پولیس نے دونوں ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ایس ایچ او ر ئوف اسماعیل نے کہا کہ پنجاب حکومت کے "کرائم فری پنجاب" ویڑن کے تحت جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔