ناجائز اسلحہ بردار پٹرولنگ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

پاکپتن (خصوصی رپورٹ)پٹرولنگ پولیس مرلے چوک کی کارروائی،ناجائز اسلحہ پمپ ایکشن 12 بور بر آمد کرلی۔ذرائع کیمطابق پٹرولنگ پولیس مرلے چوک نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیاض احمد سکنہ پاکپتن کو چیک کیا جس کے قبضہ سے ایک پمپ ایکشن 12 بور بندوق مع 2کارتوس بر آمد ہوئے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت تھانہ قبولہ میں مقدمہ درج کر کے مزید انکشافات کیلئے ایس ایچ او تھانہ قبولہ کے حوالے کیا۔