ضلعی ہارٹیکلچر ایجنسیوں کو ریونیو بڑھانے پر توجہ دینے کی ہدایت

لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی نے نئی تشکیل شدہ ضلعی ایجنسیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مالی خود کفالت کے حصول کیلئے اون سورس ریونیو میں اضافے پر خصوصی توجہ دیں۔ ایڈیشنل ڈی جی مرزا ولید بیگ نے ہدایت کی کہ ضلعی ایجنسیاں کمرشل ریونیو وصولی نظام کو مزید فعال، شفاف اور م ئوثر بنائیں تاکہ اداروں کی مالی استعداد میں اضافہ کیا جا سکے۔ تمام ایجنسیاں ریونیو میں اضافے کیلئے نئے مواقع تلاش کریں اور بنیادی سطح پر ایسی حکمت عملیاں اختیار کریں جن سے اداروں کے اپنے وسائل میں خاطر خواہ اضافہ ہو۔ تمام ضلعی ایجنسیاں باہمی رابطے اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت کام کریں تاکہ ادارہ جاتی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے اور مقررہ اہداف بروقت حاصل کیے جا سکیں۔