لاہور(خصوص رپورٹ)صوبہ بھر میں ہریالی بڑھانے اور شہری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی ایکٹ 2025 کے تحت 9 اضلاع میں نئی ہارٹیکلچر ایجنسیاں قائم کی جا رہی ہیں۔ قوانین کے مطابق تمام موجودہ ضلعی اتھارٹیز کو ایجنسیوں میں تبدیل کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق منتخب اضلاع میں ڈسٹرکٹ ٹرانزیشن ٹیمیں قائم کی جائیں گی جو ایجنسیوں کی تشکیل کے عمل کو مرحلہ وار مکمل کریں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے متعلقہ عملہ اور وسائل نئی پی ایچ ایز کو منتقل کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ترجمان کے مطابق نئی ہارٹیکلچر ایجنسیوں کے ایم ڈی، ڈپٹی ایم ڈی اور دیگر انتظامی افسران جلد تعینات کیے جائیں گے۔ افسران کی تعیناتی تک متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ادارے کا عارضی چارج سنبھالیں گے۔پی ایچ اے کا دائرہ کار صوبائی سطح تک بڑھانے سے شہروں میں سبزہ، باغات اور ہریالی میں اضافہ ہوگا جس سے شہری ماحول مزید خوشگوار ہوگا۔ نئے باغات کے قیام کے لیے جگہ مختص کر دی گئی ہے جبکہ موجودہ باغات کی حالت بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ترجمان محکمہ ہاو?سنگ کے مطابق پنجاب میں گرین ایریاز بڑھانے سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔