لاہور (خصوصی رپورٹ)ضلعی ایجنسیوں کے ایم ڈی کی اے سی آر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز لکھیں گے،واسا اور ہارٹیکلچر ایجنسیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرز کی کارکردگی کی کڑی جانچ کا فیصلہ، سالانہ اے سی آر اور پرفارمنس رپورٹس کے لیے طریقہ کار وضع کر دیا گیا،سیکرٹری ہائوسنگ نورالامین مینگل نے اہم احکامات جاری کیے، ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ڈویڑنل ہیڈ کوارٹرز کے ایم ڈی واسا اور ہارٹیکلچر ایجنسی کی اے سی آر متعلقہ کمشنر لکھیں گے،ایم ڈی کی چھٹی کااختیار بھی کشمنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے پاس ہو گا، سیکرٹری ہائوسنگ کا کہنا ہے کہ تمام افسران متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے ماتحت کام کرنے کے پابند ہیں۔