ریونیو سٹاف کی کارکردگی بڑھانے کیلئے روڈ میپ تیار کرنیکی ہدایت

لاہور(خصوصی رپورٹ)ریونیو سٹاف کارکردگی بہتر کرے، زمینوں کی خسرہ گرداوری کو یقینی بنایا جائے۔ وقف اراضیات کے نیلام ِ عام کمیٹی میں ریونیو عملہ کو بطور ِ ممبر شامل کرنے اور کنوینس فراہم کرنے کی منظوری دی گئی، ڈسٹرکٹ، ڈویڑنل اوراوقاف ہیڈ کوارٹر ز میں ریونیو سٹاف کے دفتر کو م ئوثر بنایا جائے گا۔ ریونیو سٹاف قدیمی بقایہ جات اور رینٹ کولیکشن میں مدد کرے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری/چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے ایوان ِ اوقاف میں عملہ ریونیو کے تفویض کار، کارکردگی کی جانچ اور استعداد کار میں اضافے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔