لاہور(خصوصی رپورٹ )منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور احمد عثمان جاوید کی زیرِ صدارت مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس ہوا، مالی سال کی پہلی سہ ماہی اہداف ، ریکوری اور مارکیٹنگ امور میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹرز مارکیٹنگ نعیم افضل اور حسان الحق نے مارکیٹنگ اہداف اور ریکوری بارے بریفنگ دی۔اس موقع پر ایم ڈی نے ہدایت کی کہ ڈائریکٹرز مارکیٹنگ خود بھی باقاعدگی سے فیلڈ وزٹس کریں اور مارکیٹنگ انسپکٹرز مقررہ اہداف کے حصول کیلئے بھرپور محنت کریں۔بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، فرائض میں غفلت یا اہداف حصول میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ایم ڈی نے واضح کیا کہ کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدر آمد کیا جا رہا ہے۔ تمام افسر و اہلکار شفافیت، میرٹ اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیں۔اجلاس میں مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی مزید بہتر بنانے اور مقررہ اہداف کے بروقت حصول کیلئے مختلف امور پر بھی غور کیا گیا۔