ریاض(آئی این پی) سعودی عرب نے بین الاقوامی سیاحوں کے لیے نیا پیکیج ویزا پروگرام متعارف کرا دیا ہے، جس کے پہلے مرحلے میں پاکستان سمیت سات ممالک کے شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔سعودی وزارتِ سیاحت کے مطابق اس نئے نظام کا مقصد سیاحوں کے لیے ویزا حاصل کرنے کا عمل آسان بنانا ہے۔ اب مسافر ایک ہی پیکیج کے ذریعے فضائی ٹکٹ، ہوٹل بکنگ اور الیکٹرانک ٹورسٹ ویزا حاصل کر سکیں گے، جس سے الگ سے ویزا درخواست دینے کی ضرورت نہیں رہے گی۔پہلے مرحلے میں اس سہولت سے پاکستان، بھارت، بنگلادیش، انڈونیشیا، مصر، اردن اور میکسیکو کے شہری مستفید ہو سکیں گے