ریاض(آئی این پی )سعودی عرب نے گولان بفرزون پر قبضے اور قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے شامی سرزمین کو نشانہ بنانے کی کارروائی کی سخت مذمت کی ہے۔سعودی خبررساںادارے کے مطابق وزارت خارجہ نے بیان میں گولان کی پہاڑیوں میں اقوام متحدہ کے زیر گشت بفر زون میں شام کے زیر کنٹرول علاقوں پر قبضے کے فیصلے کو اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی قرار دیا۔