ایرانی حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں:سعودی عرب‘امارات

مسائل کے حل کیلئے  سفارتی ذرائع کو ترجیح دی جائے:اماراتی صدر کی سعودی ولی عہد سے گفتگو
دبئی (آئی این پی)اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔دونوں رہنماوں کے درمیان خطے کی صورتحال پر گفتگو میں فوجی کشیدگی فوری روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔اماراتی صدر اور سعودی ولی عہد نے ایرانی حملوں کو عرب خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کیخلاف ورزی قرار دیا۔انہوں نے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ مکالمے اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دینے پر زور دیا۔