سعودی عرب کا پاکستانیوں،دیگر زائرین کے لیے پیکج ویزا کا آغاز

ریاض(آئی این پی) سعودی عرب نے پاکستانیوں اور دیگر زائرین کے لیے سفر کو آسان بنانے کے لیے پیکج ویزا کا آغاز کر دیا۔، ٹریول بکنگ کے ساتھ ہی ڈیجیٹل ویزا مل جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے ملک میں سیاحت کو مزید آسان اور مربوط بنانے کے لیے ایک نئے اور جدید ڈیجیٹل اقدام "پیکیج ویزا کا باضابطہ اعلان کر دیا۔اس نئی سفری سہولت کے تحت اب بین الاقوامی سیاحوں کو سفری بکنگز (فلائٹس اور ہوٹل) کے ساتھ ہی براہِ راست سیاحتی ویزا کی درخواست دینے اور اسے حاصل کرنے کی سہولت میسر ہوگی