میری ٹائم شعبے میں پائیدار ترقی ‘نجی شعبے کیساتھ مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے،جنید انوار چودھری
کراچی(آن لائن)وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے سمندری اصلاحاتی ایجنڈا کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ٹائم شعبے میں پائیدار ترقی کو فروغ دیں گے‘نجی شعبے کے ساتھ مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے،ماہی گیری کے شعبے میں جدید تربیتی مرکز قائم کر رہے ہیں، فشریز سینٹر میں تین سال میں 300 تربیتی سیشنز کا ہدف ہے۔یہاں بندرگاہوں اور فشریز سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے جنید انوار چودھری نے کہا کہ میری ٹائم شعبے میں پائیدار ترقی کو فروغ دیں گے، پورٹ قاسم کے 10 سالہ ترقیاتی منصوبے کا آغاز کر دیا ہے،جدید انفراسٹرکچر اور کارگو ہینڈلنگ پر کام جاری ہے، کراچی پورٹ میں اصلاحاتی حکمت عملی پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ جنید انوار چودھری نے کہا کہ ماحولیاتی استحکام کے لئے نئی بحری پالیسی نافذ کر رہے ہیں، جامع حکمت عملی سے میری ٹائم سیکٹر عالمی اہداف کے مطابق ترقی کرے گا۔