گوادر( آئی این پی)وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری سے قازقستان کے سفیر یرژان کِسٹافن نے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں میں دونوں فریقین نے میری ٹائم سیکٹر میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور مشترکہ منصوبوں کے مواقع اور تجارتی سہولتوں پر توجہ مرکوز کی گئی گزشتہ روز گوادر میں ہو نے والی ملاقات میں وفاقی وزیر نے کراچی اور گوادر بندرگاہوں پر مشترکہ منصوبے شروع کرنے کی تجویز پیش کی، گوادر کے فری زونز میں ممکنہ شراکت داری کو اجاگر کیا۔