وفاقی وزیرِ بحری امور کا سری لنکا کا دورہ، سائیکلون ڈٹواہ سے متاثرہ عوام سے اظہارِ یکجہتی

 پاکستان نے سری لنکا کے لیے بڑا انسانی امدادی پیکج فوری طور پر روانہ کر دیا ، جنید انوار چوہدری
کولمبو  (آن لائن) وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری نے سری لنکا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سائیکلون ڈٹواہ سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا اور متاثرہ عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سائیکلون سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرا دکھ ہے اور مشکل گھڑی میں پاکستانی قوم اپنے سری لنکن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا  وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان نے سری لنکا کے لیے بڑا انسانی امدادی پیکج فوری طور پر روانہ کر دیا ہے، جبکہ پاکستانی ریسکیو ٹیمیں بھی وہاں ریلیف آپریشنز میں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بروقت امداد کی فراہمی دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کا ثبوت ہے