پرتگال کو ایک اہم دوطرفہ شراکت دار کی حیثیت دیتے ہیںدونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے خواہاں ہیں :اسحاق ڈار
پاکستان کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں کلیدی کردار ہے، پاکستان کیساتھ دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں:پرتگالی وزیرخارجہ‘مشترکہ پریس کانفرنس
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور پرتگال نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، تجارتی حجم میں اضافے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے پرتگال کو ایک اہم دوطرفہ شراکت دار کی حیثیت دیتے ہیںدونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے خواہاں ہیں ۔ دوسری جانب انکے پرتگا ل کے ہم منصب نے کہاپا کستان کیساتھ دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں ۔ پرتگال وزیر خارجہ کے ساتط مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوے اسحاق ڈار نے ان کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا ۔ انہوں نے کہا پاکستان پرتگال کو ایک اہم دوطرفہ شراکت دار کی حیثیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے پرتگال کی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ بزنس فورم کے قیام پر کام کیا جائے گا، جس سے کاروباری برادری کو ایک دوسرے کے ساتھ روابط بڑھانے اور مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔قبل ازیں پرتگالی وزیر خارجہ پاؤلو رینجل نے کہا عالمی سیاست میں بھی پاکستان کاکردار کلیدی رہا ہے، پاکستان کیساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں، 19 سال بعد وزارتی سطح پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔وزیرخارجہ پرتگال نے کہا کہ پاکستان کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں کلیدی کردار ہے، پاکستان کیساتھ دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا غزہ کی حمایت میں پاکستان کا کردار مثالی ہے