پوپ لیو کی پہلی اینجلس دعا، کاسٹیل گینڈولفو میں عوام کا جم غفیر

پوپ لیو کی پہلی اینجلس دعا، کاسٹیل گینڈولفو میں عوام کا جم غفیر

روم کے نواحی پہاڑی گاؤں کاسٹیل گینڈولفو میں ہزاروں افراد اس وقت امڈ آئے جب پوپ لیو نے اتوار کے روز اپنی پہلی اینجلس دعا (Angelus Prayer) کی قیادت کی۔

 پوپ نے اپنی چھٹیوں کے دوران اس تاریخی مقام کو دوبارہ گرمیوں کی پوپ رہائش گاہ کے طور پر بحال کیا ہے۔پوپ لیو نے اپاسٹولک پیلس کی بالکونی پر آ کر ہجوم سے خطاب کیا اور کہا:

"مجھے آپ سب کے درمیان آ کر خوشی ہوئی ہے. آپ کے گرمجوش استقبال کا شکر گزار ہوں۔"اس موقع پر سوئس گارڈز بھی رسمی وردیوں میں موجود تھے، جبکہ مقامی چرچ کی گھنٹیاں بجتی رہیں، اور گاؤں کی گلیوں میں موجود افراد پوپ کی ایک جھلک دیکھنے اور ان کی دعا میں شامل ہونے کے لیے بے تاب نظر آئے۔پوپ لیو 6 جولائی کو ویٹی کن سے 20 کلومیٹر دور واقع کاسٹیل گینڈولفو پہنچے تھے، جہاں وہ دو ہفتوں کی چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ اس تاریخی مقام کو پوپ فرانسس نے اپنی مدت کے دوران استعمال نہیں کیا، تاہم پوپ لیو نے اسے دوبارہ پوپ ریزیڈنسی کے طور پر بحال کر کے ایک نئی روایت قائم کر دی۔واضح رہے کہ کاسٹیل گینڈولفو ماضی میں کئی پوپ حضرات کی گرمیوں کی رہائش گاہ رہا ہے، اور یہاں اینجلس دعا کی روایت قدیم کلیسائی تاریخ کا حصہ سمجھی جاتی ہے۔