کہوٹہ سے راولپنڈی جا تے ہوئے کوچ پھسلن کے باعث بے قابو ہو کر 200میٹر گہری کھائی میں جا گری، پولیس
حویلی (آئی این پی ) آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں بدقسمت کوسٹر گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسنا ک حادثہ حویلی میں محمود گلی کے قریب پرتھاں زیارت کے مقام پر پیش آیا جہاں مسافر کوچ کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں5مسافر جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کوچ کہوٹہ سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ بے قابو ہو کر 200 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔ریسکیو حکام کے مطابق نعشوں اور زخمیوں کو کہوٹہ سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق افراد میں عبدالرئوف، شیرباز، خورشید،خالد حسین اور دیگر شامل ہیں۔ پولیس کنٹرول روم کے مطابق حویلی میں کوسٹر کے کھائی میں گرنے کا واقعہ پھسلن کی وجہ سے پیش آیا، ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی کھائی میں جاگری۔